
میری اُجرت میری محنت سے زیادہ کیوں
۔ میرے محسن،تیرے احسان سے ڈرلگتا ہے
نظر سے دور ہو کر بھی وہ تیرا روبرو ہونا
۔ کسی کے پاس ہونے کا سلیقہ ہو تو ایسا ہو
بے عشق عمر کٹ نہیں سکتی ہے اور یاں
طاقت بقدر لذت آزار بھی نہیں

حُسن یوسف جیسا ہو یا صورت بلال جیسی
عشق اگر روح سے ہو تو ہر روپ کمال ہوتا ہے
چاہتا ہوں میں منیر،اس عمر کے انجام پر
۔ ایک ایسی زندگی، جو اس طرح مشکل نہ ہو
عرض نیاز عشق کے قابل نہیں رہا
جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
ہم اتنے پریشاں تھے کہ حالِ دلِ سوزاں
۔ ان کو بھی سنایا کہ جو غم خوار نہ